مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے نواحی علاقے زامران میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے طاہر اور صدام نامی 2 افراد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ادھر پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا ہے۔
News ID 1864365
آپ کا تبصرہ